ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں لاک ڈاؤن کے سناٹےمیں فائدہ اٹھانےکی چوروں کی کوشش : چار دکانوں کے قفل توڑے گئے

سرسی میں لاک ڈاؤن کے سناٹےمیں فائدہ اٹھانےکی چوروں کی کوشش : چار دکانوں کے قفل توڑے گئے

Mon, 07 Jun 2021 18:31:40    S.O. News Service

سرسی:7؍جون(ایس اؤ نیوز) کورونا وباء پرقابوپانے کےلئے نافذ کئے گئے  لاک ڈاؤن میں بازاروں میں سناٹا ہے، سبھی دکانیں بند ہیں ، اس کا  بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے  چوروں نےشہرکی  چار دکانوں کے قفل توڑنے کی کوشش کئے جانے کا واقعہ شہر میں پیش آیا ہے۔

پچھلے دو تین مہینوں سے سرسی میں کوئی چوری کی واردات پیش نہیں آئی تھی۔ اچانک لگاتار چار دکانوں میں چوری کی کوشش نے دکانداروں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ تسلسل کے ساتھ کئے جانے والی چوری کی کوشش میں چوروں کا گروہ ملوث ہونے کا شبہ جتایا گیا ہے۔ شہر کے ماری کامباروڈ پر واقع کرشنا میڈیکل دکان کا قفل توڑ کر کیش ڈرائیو میں موجود 40ہزارروپئے اور لیپ ٹاپ  لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئےہیں تو سبھاش چندر بوس  کامپلکس کی اوپو موبائیل شاپ ، بارکور چوک پر مہاویر فشن شاپ اور سی پی بازار کے رینوکا دکان کو توڑ کر اندر گھسے چوروں کو کچھ بھی ہاتھ نہ لگنے سے  خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ہے۔

پولس کو اطلاع ملتے ہی کاروار سے فنگر پرنٹس ماہرین اورجاسوسی کتوں کو لاکر چوروں کا سراغ لگانےکی کوشش کی  جارہی  ہے۔ فی الحال جاسوسی کتا شہر کے کرشنا میڈیکل شاپ سے نکل کر دیوی کیری کراس تک گیا پھر وہاں سے سی پی بازار کی مسجد کے قریب جا کر رکا ۔ جاسوسی کتا جن راہوں سے گزرا ہے، اس راستے پر موجود دکانوں میں چوری کی کوشش کی گئی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ جاسوسی کتے کی کارروائی سے چوروں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

ڈی ایس پی روی ڈی نائک اور سی پی آئی سیتا رام کی رہنمائی میں شہری پی ایس آئی راج کمار کی قیادت میں کریمنل شعبہ عملےکے ساتھ خصوصی ٹیم کی تشکیل کرتےہوئے چوروں کی گرفتاری کے لئے جال بچھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کئی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معاملے کو لےکر شہری پولس تھانےمیں کیس درج ہواہے۔


Share: